: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔19۔مارچ (اعتماد نیوز)عام طور پر بھائی بہن ‘یا دو بھائیوں کے
درمیان سیاسی رسہ کشی دیکھی جا تی ہے لیکن آپکو یہ جان کر بڑا تعجب ہوگا کہ
اتر پردیش کے مظفر نگر حلقہ پارلیمنٹ سے ایک بیوی اپنے شوہر کے خلاف
سیاسی مقابلہ کرنے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے۔ چنانچہ اس حلقہ کے بی ایس پی
کے سٹنگ ایم پی قدیر رانا کے حلاف انکی بیوی شاہدہ بیگم آزاد امیدوار کی
حیثیت سے انکے شوہر کا مقابلہ
کرنے جا رہی ہیں۔ چنانچہ آج انہوں نے اپنا
پرچہ نامزدگی بھی داخل کرلیا جبکہ انکے شوہر قدیر رانا 22مارچ کو اپنا پرچہ
نامزدگی داخل کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ قدیر رانا مظفر نگر فسادات کیس
کے چارج شیٹ 10ملزمین میں سے ایک ہیں۔ انپر اشتعال انگیز بیانات کے سلسلہ
میں کیس زیر تحقیق ہے۔ اور اس حلقہ میں 10اپریل کو پولنگ ہوگا۔ اب اس حلقہ
سے ان بیوی اور شوہروں میں کامیابی کس کی ہوگی یہ تو آئندہ وقت ہی بتائیگا۔